مہنگاہی کو قابو کرنے کیلئے خواجہ سراہوں کی مدد حاصل کر لی گئی

بدھ 2 جولائی 2014 22:15

مہنگاہی کو قابو کرنے کیلئے خواجہ سراہوں کی مدد حاصل کر لی گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) رمضان المبارک مہنگاہی کے جن کو قابو کیلئے کراچی میں خواجہ سراہوں کی مدد حاصل کر لی گئی۔کمشنر کراچی نے ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایمپریس مارکیٹ میں کارروائی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خواجہ سرا بھی کمشنر کے ہمراہ تھے جو لوگوں کو مقدس مہینے میں بے ایمانی کرنے پر کھری کھری سناتے رہے۔ کمشنر کے حکم پر گراں فروشوں کو جرمانے جبکہ کچھ کو گرفتار بھی کیا گیا۔