سابق صدر پرویز مشرف کے لئے سات جوڑے پشاور ی چپل کراچی بھیجوا دیئے گئے، سرخ، کالے او ر براؤن رنگوں پر مشتمل انتہائی اچھی کوالٹی کے پشاور ی چپل تیار کئے گئے

بدھ 2 جولائی 2014 22:30

سابق صدر پرویز مشرف کے لئے سات جوڑے پشاور ی چپل کراچی بھیجوا دیئے گئے، ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کے لئے سات جوڑے پشاور ی چپل کراچی بھیجوا دیئے گئے ہیں ۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے عہدیداروں کی جانب سے نمک منڈی اور سکندر پورہ میں دو بڑے ڈیلرز سے سابق صدر پرویز مشرف کے لئے پشاور ی چپل بنوانے کے آرڈر دیئے تھے سابق صدر پرویز مشرف کے پشاور ی چپل کا نمبر آٹھ ہے ۔ سرخ، کالے او ر براؤن رنگوں پر مشتمل انتہائی اچھی کوالٹی کے پشاور ی چپل تیار کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایاہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کوپشاور ی چپل انتہائی پسندتھے جبکہ چترال کے ٹوپیاں بھی انہیں پسند ہیں ۔ انتہائی اچھی چمڑے کے سات سے زائد پشاور ی چپل نمک منڈی ، سکندر پور میں تیار کئے گئے ہیں ۔ اس سے قبل بھی چترال کے بعض اہم شخصیات نے انہیں موسم سرما میں گرم کپڑے اور چارسدہ کے خصوصی کپڑا بھیجوایا تھا ۔ تاہم موسم گرما کے لئے انہیں پشاور ی چپل پشاور سے ارسال کیاگیا ہے ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایک چپل کی قیمت سات ہزار روپے سے زائد ہیں۔ چترال سے تعلق رکھنے پرویز مشرف کے چاہنے والے نے مشرف کی جگہ پھانسی پر چڑھنے کے لئے اعلان بھی کیاتھا ۔ ملک بھر میں صر ف چترال سے آ ل پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :