پنجاب حکومت نے مسجد اور قبرستان کے علاوہ ہر پراپرٹی پر ٹیکس عائد کر دیا

بدھ 2 جولائی 2014 23:30

پنجاب حکومت نے مسجد اور قبرستان کے علاوہ ہر پراپرٹی پر ٹیکس عائد کر ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جولائی۔2014ء) پنجاب حکومت نے مسجد اور قبرستان کے علاوہ ہر پراپرٹی پر ٹیکس عائد کر دیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ائیر پورٹ ، ڈرائی پورٹس ، گرڈ سٹیشن ، ہاسٹلز ، نرسریوں ، ٹرانسمیشن ٹاور ، پارکننگ پلازہ ، پولٹری فارمز ، کیٹل شیڈ ، بھٹہ خشت پر بھی ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے حکومت پنجا ب نے تیرہ سال بعد پراپرٹی ٹیکس کا نیا سروے کر وایا جس پر اب یکم اگست سے عملدرآمد کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، ٹیکس کی شرح تو پندرہ سے بیس فیصد کم کر دی گئی ہے مگر اب پہلے سے زیادہ ٹیکس ادا کرنا پڑا گا 2001ء میں جس پراپرٹی کا کرایہ20ہزار رپے سالانہ تھا اب اس کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ کیا گیا ہے ، پہلے کمرشل املاک پر کرایہ کا 25فیصد اور رہائش پر 20فیصد ٹیکس تھا اب سب پر ٹیکس کی شرح کم کر کے پانچ فیصد کی گئی ہے ، شاید ہی کوئی ایسی چیز ہو جس پر ٹیکس عائد نہ کیا گیا ہو ، نئے نوٹیفکیشن کے مطابق سینما ، تھیٹرز ، آڈیٹوریم ، فیکٹری ، میرج ہالز ، میرج لان، ایونٹ ہالز ، مارکی ، کولڈ سٹورز یجز پر ٹیکس لگایا گیا ہے ، جبکہ ایسی املاک جو رہائشی ہوں مگر وہاں تعلیمی ادارے یا دفاتر بنا ئے گئے ہو ان کو کمرشل ٹیکس میں شامل کیا گیا ہے ، ہوٹلز ، گیسٹ ہاؤسز ، پٹرول پمپ ، سی این جی سٹیشنز ، ملٹی پل سٹور یز پر ان عمارتوں ، شہروں کی حدود میں زرعی زمین آر چڈز ، نرسزیز ، پولٹری فارمز ، سپورٹس کمپلیکس ، ریس کورسز اور سوئمنگ پولز پر بھی پراپرٹی ٹیکس عائد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :