وزیراعظم کی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

جمعرات 3 جولائی 2014 11:51

وزیراعظم کی ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس میں خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ایئر پورٹ سیکورٹی فورس کی خالی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری ہوا بازی ڈویژن 540 اے ایس آئی اور کانسٹیبل فوری بھرتی کرے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سیکورٹی فورس میں شامل ہونے والے اہلکاروں کو عالمی معیار کے مطابق تربیت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :