ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم”سینٹ وِینسنٹ“کاٹریلر جاری

جمعرات 3 جولائی 2014 12:07

ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم”سینٹ وِینسنٹ“کاٹریلر جاری

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء)انٹرنیشنل وار آن ٹیرر پر بننے والی فلم” اے موسٹ وانٹڈ مین“ کا نیا ٹریلر انٹرنیٹ پر جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نامور فلمساز اینٹن کوربجن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایسے چیچن شہری کے گرد گھومتی ہے جو روزگار کی تلاش میں اپنے ملک سے جرمنی ہجرت کرتا ہے ۔ پھٹے پرانے کپڑوں کے باعث یہ شخص سیکورٹی فورسز کی نظروں میں آجاتا ہے جس کی وجہ سے اسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ فلم میں ترقی پذیر ممالک سے ہجرت کرنے والے افراد کی مشکلات کی عکاسی مہارت سے کی گئی ہے ۔ سسپنس اور تھرل سے بھرپور فلم رواں سال 5 ستمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔