ہدایتکار ارشد خان کی پشتو فلم ” ککے ہان “کی ریکارڈنگ ملکہ کوہسار مری کے مقامات پر جاری

جمعرات 3 جولائی 2014 12:46

ہدایتکار ارشد خان کی پشتو فلم ” ککے ہان “کی ریکارڈنگ ملکہ کوہسار مری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 3جولائی 2014ء ) پشتو فلموں کے مایہ ناز ہدایتکار ارشد خان کی پشتو فلم ” ککے ہان “کی ریکارڈنگ ملکہ کوہسار مری کے مقامات پر جاری ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم پاکستان میں پہلی مرتبہ بلیک میجک نامی کیمر ے پر عکسبند کی جا رہی ہے ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکارہ صوبیہ خان ، شاہد خان ، شاہ سوار ، اقر ا خان اور سنبل شامل ہیں ۔ اس کے پر ڈیوسر جونی ملک اور ڈاکٹر سجاد ہیں ۔ مذکورہ فلم ”ککے ہان “عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :