فٹبال ورلڈ کپ میں پانچ اہم ریکارڈ ٹوٹ گئے

جمعرات 3 جولائی 2014 14:24

فٹبال ورلڈ کپ میں پانچ اہم ریکارڈ ٹوٹ گئے

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) فٹبال ورلڈ کپ میں پانچ اہم ریکارڈ ٹوٹ گئے۔اس ٹورنامنٹ کے دوران سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پرفٹبال سب سے زیر بحث ہے۔اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول ہوئے، فرید موندراگون نے معمر ترین فٹبالر راجر ملا کا ریکارد توڑ ڈالا۔یونان کیخلاف میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے طویل نام ہے ’سوکراتیس پاپاستا تھوپولس‘ نے ڈرامی گول کرکے کوسٹاریکا کو فتح دلائی۔

برازیل کے سٹرائیکر ’ڑو‘ بھی مختصر ترین نام کے ساتھ اس ورلڈ کپ میں شامل ہوئے ہیں۔گھانا کے سٹرائیکر ایسموا جان ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے افریقی کھلاڑی بن گئے۔برازیل میں کھیلا جانے والا فٹبال ورلڈ کپ 2014 تاریخ میں اب تک کا سب سے سنسنی خیز فٹبال ٹورنامنٹ قرار دیا جا رہا ہے اور ایسا ثابت کرنے کے لیے کئی اعداد وشمار پیش کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں کبھی اتنی بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر فٹبال پر بات نہیں کی گئی۔ ورلڈ کپ سماجی رابطوں کی سائٹس پر ریکارڈ تعداد میں زیر بحث ہے۔س ورلڈ کپ میں ماضی کی نسبت بہت زیادہ گول سکور کیے گئے۔گول ا سکور کے اعتبار سے دیکھا جائے تو یہ ورلڈ کپ اب تک کا سب سے تفریحی ٹورنامنٹ رہا ہے جس میں صرف گروپ مرحلے میں ہی ریکارڈ 136 گول کیے گئے۔ 43 سالہ گول کیپر فرید موندراگون نے میچ کھیل کر سنہ 1994 میں قائم کردہ راجر ملا کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

کولمبیا نے اس ورلڈ کپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھائی اور چاروں مقابلے جیتے اور پہلی مرتبہ کواٹر فائنلز میں جگہ بنائی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ عمر کے کھلاڑی بھی اسی ٹیم کا حصہ بنے۔43 سالہ گول کیپر فرید موندراگون علی نے میچ کھیل کر سنہ 1994 میں قائم کردہ راجر ملا کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ مِلّا نے 42 سال کی عمر میں ورلڈ کپ کا میچ کھیلا تھا۔

موندراگون نے جاپان کے خلاف میچ کھیلا جو کولمبیا نے 4-1 سے جیتا۔سوکراتیس پاپاستا تھوپولس نے کوسٹا ریکا کے خلاف ایک ڈرامائی گول کرکے میچ برابر کر دیا۔یونان کی ٹیم چاہے کوسٹا ریکا کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹونامنٹ سے باہر ہو گئی ہو لیکن وہ برازیل کو ایک ایسے گول سکورر کا نام دیے جا رہے ہیں جو ورلڈ کپ کی تاریخ کا سب سے طویل نام ہے ’سوکراتیس پاپاستا تھوپولس‘ نے کوسٹا ریکا کے خلاف ایک ڈرامائی گول کرکے میچ برابر کر دیا اور کھیل اضافی وقت میں چلا گیا۔

اور صرف ان کے ہی نام نے اب کی بار ریکارڈ نہیں توڑا بلکہ برازیل کے سٹرائیکر ’ڑو‘ بھی مختصر ترین نام کے ساتھ اس ورلڈ کپ میں شامل ہوئے ہیں۔گھانا کے سٹرائیکر اسموا جان ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے زیادہ گول کرنے والے افریقی کھلاڑی بن گئے۔ جان نے پرتگال کے خلاف میچ میں اپنا چھٹا گول کیا۔28 سالہ اسموا جان پہلے افریقی کھلاڑی ہیں جس نے تین ورلڈ کپ مقابلوں میں گول کیے ہیں۔ اس سے پہلے مِلّا نے سب سے زیادہ پانچ گول کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :