لاہور میں موسلادھاربارش ، کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا

جمعرات 3 جولائی 2014 14:53

لاہور میں موسلادھاربارش ، کئی سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کےباعث کئی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں آج موسلا دھار بارش ہوئی اور بارش کا سلسلہ اب سے کچھ دیر پہلے تک جاری تھا ، بارش کے باعث ڈیوس روڈ،ایمپریس روڈ،لکشمی چوک،گڑھی شاہو اوربیڈن روڈ پر پانی جمع ہوگیا اور کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے۔ واسا اہلکار مختلف علاقوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور ڈویژن میں اگلے24 گھنٹوں کے دوران مزید موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :