موجودہ کرپٹ حکمران چند ہفتوں کےمہمان ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
جمعرات 3 جولائی 2014 16:19
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ عوام سے انقلاب کا جو وعدہ کیا اس کا جلد اعلان کروں گا، موجودہ کرپٹ حکومت مہینوں کی نہیں چند ہفتوں کی مہمان ہے۔ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الہی اور دیگر ہم خیال سیاسی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ کرپٹ حکمرانوں کے پاس اب زیادہ وقت نہیں ہے، موجودہ حکمران اب مہینوں کے نہیں بلکہ چند ہفتوں کے مہمان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جلد انقلاب کا اعلان کر دیا جائے گا، انقلاب برپا ہونے کے روز موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا اور پھر اگلے ہی روز عوامی انتظامی کونسل اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گی۔(جاری ہے)
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے اداروں کے سربراہان، سول سروسز کے ملازمین اور پولیس افسران رائے ونڈ کے بد مست فرعون اور کرپٹ حکمرانوں کے غیر آئینی اقدام ماننے سے انکار کر دیں اور ان سے اعلان بغاوت کر کے سیدھے ہو جائیں کیونکہ آپ لوگ ریاست اور آئین کے وفادار ہیں رائے ونڈ کے نہیں، اگر پولیس اہلکار اور سول سروسز کے افسران انسان کے بچے نہ بنے تو پھر انقلاب کے بعد انھیں عوام کی عدالت میں پیش کیا جائے گا اور ہمارے دور میں صرف 15 روز میں احتساب ہوگا، کیس کا فیصلہ 7 روز میں کیا جائے گا اور اگلے 7 روز اپیل کے لئے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 100 کھرب کی سونے کی کان پر چور کو پہرا دار بنا دیا گیا ہے، ملک میں عوامی انقلاب لانے کے بعد تمام تر اختیارات کے مالک عوام ہوں گے اور اپنی مرضی سے اپنی قسمت کے فیصلے کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.