شوگرمافیا بھی سر گرم ، دو روز میں چینی کی سوکلو کی بوری میں 255روپے اضافہ

جمعرات 3 جولائی 2014 18:06

شوگرمافیا بھی سر گرم ، دو روز میں چینی کی سوکلو کی بوری میں 255روپے اضافہ

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)رمضان المبارک میں شوگرمافیا بھی سر گرم ہو گیا ، دو روز میں چینی کی سوکلو کی بوری میں 255روپے اضافہ ہو گیا ،اوپن مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 60سے 61فی کلو تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چینی کی ایکس مل قیمت5455روپے جبکہ اکبری منڈی میں سو کلو بوری 5555روپے میں فروخت ہوئی جسکے بعد اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 60سے 61روپے فی کلو تک پہنچ گئی ۔ عوام نے حکومت سے شوگر مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔