الجزائر کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں کمائی گئی رقم غزہ کے محصورین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 3 جولائی 2014 18:47

الجزائر کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں کمائی گئی رقم غزہ کے محصورین کو ..

الجزائر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) الجزائر کی فٹبال ٹیم نے ورلڈ کپ میں کمائی گئی رقم غزہ کے محصورین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

فٹبال ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں جرمنی کو ٹف ٹائم دینے والی الجزائر کی ٹیم نے اعلان کیا ہے کہ ایونٹ میں کمائی گئی رقم اہل غزہ کو دی جائے گی۔اسٹرائیکر سلیمانی کے مطابق غزہ کے محصورین جیتی گئی رقم کے زیادہ مستحق ہیں ، الجزائر ٹیم کا ورلڈ کپ سے وطن واپسی پر بھرپور خیرمقدم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :