ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی کے باعث بیک وقت ملک بھر میں بجلی فراہم نہیں کرسکتے، زیادہ بجلی آئے تو سسٹم لرز جاتا ہے ، عابد شیر علی

جمعرات 3 جولائی 2014 18:54

ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی کے باعث بیک وقت ملک بھر میں بجلی فراہم نہیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی کی وجہ سے بیک وقت ملک بھر میں بجلی فراہم نہیں کی جاسکتی ، سحر و افطار کے اوقات میں اسی وجہ سے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے کیونکہ سسٹم لوڈ نہیں اٹھا سکتا،زیادہ بجلی آئے تو سسٹم لرز جاتا ہے ،پورے ملک کو ایک ساتھ بجلی کیسے دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں عابد شیر علی نے بجلی کی ترسیل کے نظام میں خامیوں کی نشاندہی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کو سحراورافطار میں ایک ساتھ بجلی نہیں دے سکتے، ان اوقات میں بھی میں 25 سے 30 فیصد بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، جس کی وجہ ٹرانسمیشن سسٹم کی خرابی ہے، ہمارا ٹرانسمیشن سسٹم اتنی بجلی نہیں اٹھاسکتا،15 ہزار میگاواٹ پر لرزجاتا ہے۔یہ حقائق سامنے آنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کیلیے ہنگامی اقدامات کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کہ زیادہ بجلی پیدا تو ہوجائیگی مگر اسے گھروں تک پہنچایا کیسے جائے گا۔

متعلقہ عنوان :