ایف بی آرنے پرچون فروشوں کی ٹیکس رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا

جمعرات 3 جولائی 2014 20:05

ایف بی آرنے پرچون فروشوں کی ٹیکس رجسٹریشن کو لازمی قرار دیدیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔3جولائی 2014ء)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو(ایف بی آر)نے پرچون فروشوں کی ٹیکس رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیاہے، کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ مشین رکھنے والے پرچون فروشوں اور6 لاکھ روپے سالانہ بجلی کا بل ادا کرنے والے دوکانداروں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔

(جاری ہے)

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ایئرکنڈیشنڈ شاپنگ مالز، پلازہ یا بزنس سنٹر کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہو گی۔

مقامی یا بین الاقوامی سٹورز چلانے والوں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی۔ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ مشین رکھنے والے پرچون فروشوں چھ لاکھ روپے سالانہ بجلی کا بل ادا کرنے والے دوکانداروں کو بھی رجسٹریشن کرانا ہو گی جن پر اسٹینڈآرڈ ریٹ کے مطابق سیلز ٹیکس لاگو ہو گا دیگر پرچون فروشوں کو بجلی کے بلوں کے ذریعے سیلز ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔