اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،پرویزخٹک ،شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہمیں اکٹھارہناہے ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ آئی ڈی پیزکی مددکرناسب کافرض ہے ،وفاقی حکومت حلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اوردھاندلی کوچھپارہی ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو
جمعرات 3 جولائی 2014 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویزخٹک نے کہاہے کہ اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ،شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہمیں اکٹھارہناہے ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ آئی ڈی پیزکی مددکرناسب کافرض ہے ،وفاقی حکومت حلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اوردھاندلی کوچھپارہی ہے ۔
نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں پرویزخٹک نے کہاکہ موجودہ وفاقی حکومت دھاندلی کوچھپارہی ہے اورحلقے نہ کھول کرملک میں انتشارکودعوت دے رہی ہے ،اگردھاندلی نہیں ہوئی تووفاقی حکومت چارحلقے کھلوادے ۔انہوں نے کہاکہ اگرکوئی کہتاہے کہ خیبرپختونخواہ میں دھاندلی ہوئی ہے توہم حلقے کھلوانے کیلئے تیارہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ اسمبلی توڑنے کیلئے کسی وجہ کی ضرورت ہوتی ہے ،ہم اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں ہیں ،تاہم اگرعمران خان کہیں گے تواسمبلی توڑدیں گے ،گورنرسے ہمارے تعلقات اچھے ہیں ،اسمبلی توڑنے کاایک طریقہ کارہے گورنراسمبلی توڑنے کی درخواست کوردبھی کرسکتاہے ۔
انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان آپریشن کی وجہ سے ہم سب کواکٹھارہناہے ،متاثرین کی ذمہ داری وفاقی حکومت اورفاٹاکی ہے ،کچھ آئی ڈی پیزاپنے رشتہ داروں اورکچھ کرائے کے گھروں میں رہتے ہیں ،سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن متاثرین کی مددکرناہم سب کافرض ہے ،اورہم متاثرین کی بھرپورمددکررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ متاثرین کوصرف 12ہزارماہانہ ملے ہیں ،وزیراعظم نے پہلے ماہ 40ہزارروپے دینے کااعلان کیاتھا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک میں نظام کی تبدیلی چاہتی ہے ،ہم نے خیبرپختونخواہ میں تعلیم ،صحت اورپولیس کے نظام کوبہترکیااگرخیبرپختونخواہ میں پولیس اہلکارکسی پرگولی چلاتاتوہم اسے پھانسی کے پھندے تک پہنچاتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.