پاک فوج کی میرانشاہ میں زمینی کارروائی تیز، دہشتگردوں کے کمپائونڈ پر بھی قبضہ
جمعہ 4 جولائی 2014 11:29
میران شاہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) پاک فوج نے میران شاہ کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے زمینی کارروائی تیز کر دی۔ بارودی سرنگیں اور خود کش جیکٹیں بنانے والی ایک اور فیکٹری پکڑی گئی ، دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر بھی قبضہ کر لیا۔ دہشت گردوں سے پاک سر زمین کو پاک کرانے کیلئے جاری آپریشن ضرب عضب میں تیزی آ گئی اور کامیابیاں تیزی سے پاک فوج کے قدم چوم رہی ہیں ۔
میران شاہ میں ڈانڈے درپہ خیل میں دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ پر پاک فوج کے دستوں نے قبضہ کر لیا ۔(جاری ہے)
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق کمپاؤنڈ میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں تیار کی جاتی تھیں جبکہ پاکستان بھر میں دھماکے کرنے والے دہشت گردوں کی تربیت کا مرکز بھی قائم کیا گیا تھا ۔ ملک کے بہادر سپوتوں نے کارروائی کر کے دھماکا خیز مواد ، گولیاں ، ڈیٹونیٹرز اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے۔آپریشن کے ساتھ ساتھ پاک فوج نے آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال میں بھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی ۔ ترجمان کے مطابق بنوں میں رجسٹرڈ تمام 37 ہزار پانچ سو ستاون خاندانوں کو راشن فراہم کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.