سلمان خان کا جیکولین فرنینڈس کو پرتعیش فلیٹ کا تحفہ

جمعہ 4 جولائی 2014 11:47

سلمان خان کا جیکولین فرنینڈس کو پرتعیش فلیٹ کا تحفہ

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ’’ کک ‘‘ اپنی ساتھی اداکارہ جیکولین فرینڈس کو تحفہ میں فلیٹ دیدیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان جن کے فلم ’’ کک ‘‘ میں ساتھی اداکارہ جیکولین فرینڈس کے ساتھ نزدیکیوں کی خبریں میڈیا میں سرگرم ہیں، انھوں نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو تحفہ میں فلیٹ دیکر ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

پرتعیش فلیٹ 3 کمروں پر مشتمل ہے جو باندرا میں واقع ہے۔ دونوں نے اپنے تعلق کے حوالے سے ابھی تک میڈیا پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ فلم ’’ کک ‘‘ جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :