رمضان المبارک کا مقدس اور بابرکت مہینہ ہمیں صبر اور محبت کا درس دیتا ہے ‘ صائمہ نور

جمعہ 4 جولائی 2014 12:20

رمضان المبارک کا مقدس اور بابرکت مہینہ ہمیں صبر اور محبت کا درس دیتا ..

لاہور ( (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) ) پاکستان فلم اندسٹری کی صف اول کی اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جو ہمیں آپس میں محبت ، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، ہر سال رمضان المبارک کے پورے روزے رکھتی ہوں ، نماز اور مستحق لوگوں کی مدد کرنا میرے معمول میں شامل ہے ۔ ” (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

1جولائی 2014ء)“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صائمہ نور نے کہا کہ سال کے 11ماہ ہم لوگ اپنے کاموں میں مصروف رہتے ہیں لیکن میں ماہ رمضان میں کوئی کام نہیں کرتی صرف روزے رکھتی ہوں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ روزہ خدا اور بندے کے رشتے کو مضبوط کرتا ہے ۔ پورے روزوں میں افطاری اپنے ہاتھوں سے بناتی ہوں اور میرے ہاتھوں سے بنائے ہوئے کھانے میرے شوہر سید نور کو بہت پسند ہیں ۔ میرے شوہرسید نور کنجوسی سے کام نہیں لیتے اور ہر کام میں وہ میری حوصلہ افزائی کرتے ہیں جو میرے لئے فخر کی بات ہے ۔

متعلقہ عنوان :