اداکارہ ثناء نے غریبوں میں راشن اور بچوں کے کپڑے تقسیم کیے

جمعہ 4 جولائی 2014 12:20

اداکارہ ثناء نے غریبوں میں راشن اور بچوں کے کپڑے تقسیم کیے

لاہور ( (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) ) اداکارہ ثناء نے غریبوں میں راشن اور بچوں کے کپڑے تقسیم کیے ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ ثناء نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر مستحق غرباء میں ایک مہینے کا راشن اور بچوں کے کپڑے تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکارہ ثناء کا کہنا تھا کہ اس ماہ غریبوں میں راشن تقسیم کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ رمضان المبارک کے روزے رکھیں اور عید کی خوشیوں میں شریک ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمانوں کا فرض ہے کہ نہ صرف رمضان المبارک کے دوران بلکہ پورے سال میں ہی اپنے غریب بہن بھائیوں کا ہر طرح سے خیال رکھیں ۔کیونکہ شاید ہمارا یہ عمل ہی آخرت میں ہماری نجات کا سبب بن جائے ۔

متعلقہ عنوان :