نریندر مودی مقبوضہ کشمیرپہنچ گئے،وادی میں احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہٹرتال

جمعہ 4 جولائی 2014 12:24

نریندر مودی مقبوضہ کشمیرپہنچ گئے،وادی میں احتجاجاً شٹر ڈاؤن ہٹرتال

سری نگر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء)بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اپنے پہلے کشمیر کے دورے پر سری نگر پہنچ گئے ہیں، جہاں احتجاجاً پوری وادی میں شٹ ڈاؤن کیا گیا ہے، مودی کی مقبوضہ کشمیر آمد پر سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کے نئے وزیراعظم نریندر مودی کے پہلے دورے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام احتجاجاً ہڑتال پر چلے گئے، احتجاج اور ہڑتال کی کال حریت پسند رہ نماؤں نے دی تھی، اس دورے میں نریندر مودی ڈھائی لاکھ کشمیری پنڈتوں کی ناجائز آباد کاری کے منصوبے پرعمل درآمد کا آغاز کریں گے۔

اس منصوبہ کے خلاف وادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، منصوبے کو مقامی آبادی میں ہندوؤں کے تناسب میں اضافہ کی سازش قرار دیا جارہا ہے۔