شمالی وزیرستان کے متاثرہ خاندانوں میں 4 ہزار 500 ٹن راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، پاک فوج
جمعہ 4 جولائی 2014 12:39
بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرکے بنوں اور دیگر مقامات پر آنے والے 44 ہزار 500 خاندانوں میں پاکستان آرمی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تقریبا 4 ہزاز 500 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ پاک فوج کے بریگیڈیئر آفتاب کا کمشنر بنوں سید محسن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرین شمالی وزیرستان میں راشن کی تقسیم کے لئے آرمی کے تحت 6 کیمپ لگائے گئے ہیں جس میں سے 3 کیمپ بنوں میں، 2 ڈی آئی خان اور ایک لکی مروت میں قائم کیا گیا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت بھی 5 ڈسٹریبیوشن پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں جس میں سے 4 بنوں میں ایک ڈیرہ اسماعیل خان میں ہے، اس کے علاوہ آرمی کا ایک موبائل دسٹریبیوشن پوائنٹ بھی کام کر رہا ہے۔(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ اب تک شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے 44 ہراز 633 خاندان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، پاک فوج نے اپنے راشن کے کوٹے میں سے 40 ہزار خاندانوں کے لئے راشن بنوں بھوایا ہے، ہر پیکج 110 کلو کا ہے، یہ تقریبا 4 ہزار 500 ٹن راشن بنتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے 50 ہزار پیکیجز فراہم کئے گئے ہیں، ہر پیکج 65 کلو کا ہے جو تقریبا 3 ہزار300 ٹن بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج شمالی وزیرستان کے متاثرین میں کو جو راشن تقسیم کر رہی ہے اس کا وزن تقریبا 8 ہزار ٹن بنتا ہے، 3 ہزار ٹن سے زائد آرمی تقسیم کر چکی ہے، اس کے علاوہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت بھی آج تک تقریبا 14 سو ٹن راشن تقسیم ہو چکا ہے، اس طرح اب تک تقریبا 4 ہزار 500 ٹن راشن متاثرین شمالی وزیرستان میں تقسیم ہو چکا ہے۔بریگیڈیئر آافتاب کا کہنا تھا کہ اس قسم کی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں کہ کچھ جگہوں پر راشن تقسیم نہیں کیا گیا لیکن یہ سراسر غلط ہیں، اب تک آرمی کی جانب سے 31 ہزار 279 خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جا چکا ہے، 15 ہزار خاندان ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت راشن لے چکی ہیں۔ اس طرح تقریبا 45 ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم ہو چکا ہے۔ اب تک جو راشن تقسیم کیا جا چکا ہے اس میں سے 70 فیصد آرمی نے خود تقسیم کیا ہے اور تقریبا 30 فیصد ورلڈ فوڈ پروگرام کے تحت تقسیم کیا گیا ہے۔
آرمی نے 25 جون سے راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا گزشتہ 9 روز میں ہر روز 5 ہزار خاندانوں نے آرمی سے راشن تقسیم کئے۔بریگیڈیرئیر آفتاب نے بیتا کہ بکہ خیل میں شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لئے ایک ڈی پی کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں 5 ہزار سے زائد خاندانوں کے لئے ٹینٹس اور کھانے کی سہولت موجود ہے، تمام خیموں میں پنکھے اور کچھ میں روم کولرز بھی دیئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ڈی پی کیمپ میں خواتین اور مردوں کے لئے الگ الگ ریسٹ ایریا بھی بنائے گئے ہیں، عارضی طور پر مجسد بھی قائم کر دی گئی ہے جہاں نماز اور تراویح ادا کی جارہی ہے۔ موبائل میڈیکل سینٹر موجود ہیں جہاں متاثرین کو 24 گھنٹے میڈیکل کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی پی کیمپ میں خواتین کے لئے ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اور مردوں کے لئے ٹینکنیل اسکلز ٹریننگ سنٹر بھی قائم کئے جائیں گے، بچوں کے لئے اسکول، پارکس، جھولے اور اسپورٹس کا سامان بھی رکھا جائے گا جب کہ متاثرین کے جانوروں کے لئے چارے کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔کمشنر بنوں سید محسن کا کہنا تھا کہ نقل مکانی کر کے آنے والے 28 ہزار خاندانوں میں 12، 12 ہزار روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں، اب تک متاثرین شمالی وزیرستان میں 30 کروڑ روپے تقسیم کئے جا چکے ہیں جب کہ پنجاب حکومت کی جانب بھیجا گیا 50 ٹرک راشن آرمی کے تعاون سے تقسیم کیا جا چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رقم ٹرانسفر ہوتے ہی آئی ڈی پیز کو 40، 40 ہزار روپے فی خاندان تقسیم کر دیئے جائیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.