سپین میں فلپ ششم کے بادشاہت سنبھالتے ہی خاندان کے افراد پرکرپشن کا مقدمہ درج کرلیا گیا

جمعہ 4 جولائی 2014 13:03

سپین میں فلپ ششم کے بادشاہت سنبھالتے ہی خاندان کے افراد پرکرپشن کا ..

میڈرڈ ((اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء))سپین میں فلپ ششم کے بادشاہت سنبھالتے ہی خاندان کے افراد پرکرپشن کا مقدمہ درج کرلیا گیا غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق اولمپک ہینڈ بال کھلاڑی اور بادشاہ فلیپ کے بہنوئی اردان گیرن نے اپنے بزنس پارٹنر ڈیاگو ٹورس کے ساتھ مل کر نوس نامی کمپنی کو کنٹریکٹ دینے میں عوامی فنڈز سے 80 لاکھ ڈالر خرد برد کئے، دوسری جانب کرسٹیان اور گیرن نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو من گھڑت اوربے بنیاد قراردیا جب کہ ان کے وکیل نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے کہ وہ 25 جون کو تفتیشی جج کے فیصلے کو تبدیل کر دیں جس میں جج نے کرسٹینا کے خلاف لگائے گئے الزامات برقرار رکھا تھا۔

(جاری ہے)

کرسٹینا کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ کوئی ایسا طریقہ کار اختیار نہیں کیا گیا جس میں واضح طور پر پتہ چلے کہ ان کے موکل نے ٹیکس چوری یا منی لانڈرنگ کا جرم کیا ہو۔ استغاثہ بھی جج کے فیصلے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ کرسٹینا اور اس کے شوہر کو2011 میں اسکینڈل منظر عام پر آجانے کے بعد سے شاہی معاملات سے دور کردیا گیا تھا جبکہ اس کرپشن اسکینڈل کی وجہ سے بادشاہت کی شہرت کو بھی سخت نقصان پہنچا ۔