دنیا کی پہلی نیل پالش، وضو کے تقاضے پورے ہو سکیں گے

جمعہ 4 جولائی 2014 13:04

دنیا کی پہلی نیل پالش، وضو کے تقاضے پورے ہو سکیں گے

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4جولائی 2014ء) مسلمان خواتین کی عبادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک کمپنی نے ایسی نیل پالش تیار کی ہے جس سے پانی گزر کرجلد تک پہنچ جاتا ہے ، چنانچہ اب مسلم خواتین یہ نیل پالش لگا کر بآسانی وضو کرکے نماز ادا کرسکتی ہیں۔ اس تخلیق کردہ نیل پالش کا نام،ایچ یعنی حلال نیل پالش رکھا گیا ہے ، جسے لگانے کے بعد بھی پانی ناخنوں کو گیلا کردیتا ہے۔

اس نیل پالش کو مشرق وسطیٰ میں رمضان کے موقع پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کو متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا گیا ہے۔ اب امارات میں رہنے والی خواتین روایتی مینی کیور کو جدت بھرے انداز میں انجوائے کرسکیں گی۔ اور خاص بات یہ ہے کہ خواتین جب تک چاہیں نیل پالش لگا ئے رکھ سکتی ہیں۔ فیشن کے رنگ اگر روزمرہ کے معمولات سے ہم آہنگ ہوجائیں تو خواتین کے لئے انہیں اپنانا آسان ہوجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل ایسٹ میں پہلی حلال نیل پالش متعارف کروا دی گئی۔ حلال نیل پالش سفید، کالے، سرخ، نیلے اور سنہری رنگوں میں دستیاب ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایچ نیل پالش کی رینج میں ہر سیزن میں نت نئے شیڈز متعارف کرائے جائیں گے ،جو یقیناً خواتین میں بھرپور پذیرائی حاصل کریں گے۔

مسلمان خواتین کی عبادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایک کمپنی نے ایسی نیل پالش تیار کی ہے جس سے پانی گزر کرجلد تک پہنچ جاتا ہے ، چنانچہ اب مسلم خواتین یہ نیل پالش لگا کر بآسانی وضو کرکے نماز ادا کرسکتی ہیں۔



دبئی (ویب ڈیسک) اس تخلیق کردہ نیل پالش کا نام،ایچ یعنی حلال نیل پالش رکھا گیا ہے ، جسے لگانے کے بعد بھی پانی ناخنوں کو گیلا کردیتا ہے۔ اس نیل پالش کو مشرق وسطیٰ میں رمضان کے موقع پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس کو متحدہ عرب امارات میں لانچ کیا گیا ہے۔ اب امارات میں رہنے والی خواتین روایتی مینی کیور کو جدت بھرے انداز میں انجوائے کرسکیں گی۔

اور خاص بات یہ ہے کہ خواتین جب تک چاہیں نیل پالش لگا ئے رکھ سکتی ہیں۔ فیشن کے رنگ اگر روزمرہ کے معمولات سے ہم آہنگ ہوجائیں تو خواتین کے لئے انہیں اپنانا آسان ہوجاتا ہے۔ اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مڈل ایسٹ میں پہلی حلال نیل پالش متعارف کروا دی گئی۔ حلال نیل پالش سفید، کالے، سرخ، نیلے اور سنہری رنگوں میں دستیاب ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایچ نیل پالش کی رینج میں ہر سیزن میں نت نئے شیڈز متعارف کرائے جائیں گے ،جو یقیناً خواتین میں بھرپور پذیرائی حاصل کریں گے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Technology/227567#sthash.esnsMaRN.dpuf

متعلقہ عنوان :