غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش،متعددیہودی کالونیاں جل کرخاکستر

جمعہ 4 جولائی 2014 17:25

غزہ سے اسرائیل پر راکٹوں کی بارش،متعددیہودی کالونیاں جل کرخاکستر

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء) مقبوضہ بیت المقدس میں دو روز قبل انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں ایک نو عمر فلسطینی کے اغواء اور بہیمانہ قتل کے بعد فلسطین بھر میں کشیدگی کی فضاء بدستور برقرار ہے۔مْشتعل فلسطینیوں نے اسرائیلی فوج سے جھڑپوں کے ساتھ غزہ کی پٹی سے جنوبی اسرائیل میں دسیوں راکٹ فائر کیے گئے، راکٹ حملوں کے نتیجے میں کئی یہودی کالونیوں میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عرب ٹی وی کے مطابق غزہ کی پٹی کے قریب واقع جنوبی اسرائیل کی یہودی کالونیوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ وقفے وقفے سے یہودی کالونیوں میں راکٹ حملوں پر خطرے کی سائرن بجتے رہے۔ راکٹ حملوں کے بعد یہودی آباد کار زمین دوز بنکروں اور محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے ۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی ۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی سے اسرائیلی تنصیبات پر راکٹ حملے اس وقت شروع ہوئے تھے جب غرب اردن کے الخلیل شہر سے تین یہودی لڑکوں کے مبینہ اغواء کے رد عمل میں اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن شروع کیا تھا، تاہم تازہ حملے بیت المقدس میں سولہ سالہ محمد ابو خضیر کی نامعلوم انتہا پسندوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد قتل کا رد عمل بتائے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :