معروف ہدایتکار ہ سنگیتا کے سپر سٹور سے چور 15لاکھ روپے مالیت کی اشیاء لے اڑے

جمعہ 4 جولائی 2014 17:50

معروف ہدایتکار ہ سنگیتا کے سپر سٹور سے چور 15لاکھ روپے مالیت کی اشیاء ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 4جولائی 2014ء)معروف ہدایتکار ہ سنگیتا کے سپر سٹور سے چور 15لاکھ روپے مالیت کی اشیاء لے اڑے ،تھانہ فیصل ٹاؤن نے مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کردی ۔

(جاری ہے)

سنگیتا نے بتایا کہ فیصل ٹاؤن میں واقع انکے سپر سٹور میں سحری کے وقت چور تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 15لاکھ روپے مالیت کا سامان لے کر فرار ہو گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوری کرنے والا نوجوان صاف دکھائی دے رہا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کو درخواست دیدی ہے جس نے مقدمے کا اندراج کرلیا ہے۔