سپیشل جج سینٹرل نے وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار سابق لیسکو چیف ارشد رفیق اور ڈائریکٹر آپریشن محبوب انور کی ضمانتیں منظور کر تے ہوئے رہاء کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 4 جولائی 2014 20:27

سپیشل جج سینٹرل نے وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار سابق لیسکو چیف ارشد رفیق ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جولائی۔2014ء) سپیشل جج سینٹرل نے وزیر اعظم کے حکم پر گرفتار سابق لیسکو چیف ارشد رفیق اور ڈائریکٹر آپریشن محبوب انور کی ضمانتیں منظور کر تے ہوئے رہاء کرنے کا حکم دے دیا۔ سپیشل جج سینٹرل نے کیس کی سماعت کی۔ملزموں کے وکیل نے عدالت کوآگاہ کیا کہ ایف آئی اے نے بغیر کسی ثبوت اور شہادت کے وزیراعظم کے حکم پر انہیں بلاجواز گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزموں کے وکیل نے کہا کہ قانون کے مطابق ان پر لگائے الزامات کی انکوائری کئیے بغیرایف آئی اے کو مقدمہ درج کرنے کا اختیار ہی حاصل نہیں ہے مگر سیاسی دباو پر بے بنیاد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیسکو چیف اور شریک ملزم محبوب انور نے عوام کے حصے کی بجلی ٹیکسٹائل ملوں کو فراہم کی جس پر وزیراعظم نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ملزموں کے اس اقدام سے لاہوریے کئی کئی گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا عزاب سہتے رہے لہذا انکی ضمانتیں منظور نہ کی جائیں۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد لیسکو کے سابق چیف چیف ارشد رفیق اور ڈائریکٹر آپریشن محبوب انور کی ضمانتیں منظور کر لیں۔عدالت نے ملزموں کو دو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدائت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :