ضرب عضب جاری، جیٹ طیاروں کی دیگان، محمد خیل میں بمباری، متعدد ٹھکانے تباہ

ہفتہ 5 جولائی 2014 11:19

ضرب عضب جاری، جیٹ طیاروں کی دیگان، محمد خیل میں بمباری، متعدد ٹھکانے ..

بنوں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) آپریشن ضرب عضب کے دوران دیگان اور محمد خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ میرانشاہ سے بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں نے دیگان اور محمد خیل میں بمباری کی جس سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔

میران شاہ سے بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ، یہ سرنگیں کئی گھروں کے ساتھ بچھائی گئی تھیں ، ایک سرنگ کے دھماکے میں نائیک فیاض محمد شہید ہو گئے۔ دوسری طرف آئی ڈی پیز کی امداد بھی جاری ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے امداد کے مزید دو ٹرک روانہ کر دیئے جبکہ جماعت الدعوۃ کی جانب سے بھی امدادی ٹرک روانہ کر دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے

بنوں (دنیا نیوز) آپریشن ضرب عضب کے دوران دیگان اور محمد خیل میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے جبکہ میرانشاہ سے بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیرہ پکڑا گیا ہے۔



شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران جیٹ طیاروں نے دیگان اور محمد خیل میں بمباری کی جس سے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ میران شاہ سے بارودی سرنگوں کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا گیا ، یہ سرنگیں کئی گھروں کے ساتھ بچھائی گئی تھیں ، ایک سرنگ کے دھماکے میں نائیک فیاض محمد شہید ہو گئے۔ دوسری طرف آئی ڈی پیز کی امداد بھی جاری ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے امداد کے مزید دو ٹرک روانہ کر دیئے جبکہ جماعت الدعوۃ کی جانب سے بھی امدادی ٹرک روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر آئی ڈی پیز کی امداد اور بحالی کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/227719#sthash.mOMpgH8d.dpuf

متعلقہ عنوان :