برازیل کولمبیا کو ہرا کو سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 11:40

برازیل کولمبیا کو ہرا کو سیمی فائنل میں پہنچ گیا

فورٹالیزا(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) برازیل نے کولمبیا کو دوسرے کوارٹرفائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ جرمنی کے ساتھ ہو گا۔ برازیل کے شہر فورٹا لیزا میں کھیلے گئےدوسرے کواٹر فائنل میں مہمان ٹیم برازیل نے کولمبیا کوایک کےمقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

(جاری ہے)

پہلا گول برازیل کے کپتان تھاگو سلوا نے میچ کے 7ویں منٹ میں کیا جس کے بعد کولمبیانے برازیل کے گول پوسٹ پر کئی حملے کیے مگر کامیابی نہ مل سکی۔

میچ کے 68ویں منٹ میں برازیل کے اسٹرائیکر ڈیوڈ لوئز نے دوسرا گول کر اپنی ٹیم کو 2 صفر کی برتری دلا دی۔

میچ ختم ہونے سے12 منٹ پہلے کولمبیا کے فٹبالر جیمز روڈیگز نے اپنی ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرکے برازیل کی برتری کودو ایک کردیا۔

سیمی فائنل میں برازیل کا ٹاکرا 8 جولائی کو جرمنی سے سامنا ہوگا۔ پہلے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے فرانس کو ایک صفر سے شکست دی تھی۔