خیر پور , رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا ,ملزم فرار ہوگیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 13:11

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) خیرپور میں رشتے کے تنازع پر ملزم نے فائرنگ کرکے ماں اور بہن کو قتل کردیا ,واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نواحی علاقے ٹھیڑی کے قریب گوٹھ لانگاہ میں پیش آیا جب ملزم نے رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کردی۔ جس سے اسکی ماں اور بہن موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں ۔ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے لاشوں کوہسپتال منتقل کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے واقعہ کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ۔

متعلقہ عنوان :