چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی ریٹائر ہو گئے , نامزد چیف جسٹس ناصر الملک کل حلف اٹھائینگے

ہفتہ 5 جولائی 2014 13:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان تصدق حسین جیلانی ریٹائر ہوگئے ہیں نامزد چیف جسٹس ناصر الملک کل اتوار کو حلف اٹھائیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی ہفتہ کو اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر سبکدوش ہوگئے صدر مملکت ممنون حسین نے چند روز قبل جسٹس ناصر الملک کی بطور چیف جسٹس تقرری کی منظوری دیدی تھی جس کے بعد جسٹس ناصرالملک کے سپریم کورٹ کے بائیسویں چیف جسٹس کے طور پر تقرری کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

جسٹس ناصر الملک جک اتوار کو ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، صدر ممنون حسین نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔ جسٹس ناصر الملک ایک سال ایک ماہ کی مدت تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر کام کریں گے۔ ان کے بعد جسٹس جواد ایس خواجہ چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالیں گے۔