خیرپور، سسر نے فائرنگ کرکے داماد کو قتل ،اس کے بھائی کو زخمی کردیا

ہفتہ 5 جولائی 2014 14:18

خیرپور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) خیرپور کے قریب سسر نے فائرنگ کرکے اپنے داماد کو قتل اور اس کے بھائی کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ گمبٹ کی حدود فقیر آباد میں سسر مشتاق بھٹی نے فائرنگ کرکے اپنے دماداگل حسن بھٹی کو قتل کردیا جبکہ بھائی کو بچاتے ہوئے غلام حسین بھٹی زخمی ہو گیا ملزم جائے وقوع سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گیا پویس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاش اور زخمی کو اپنی تحویل میں لیکرگمبٹ اسپتال روانہ کیا جہاں لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی جبکہ زخمی کو طبی امداددی جارہی ہے نعش گاؤں پہنچنے پر گاؤں میں کہرام مچ گیاگمبٹ پویس کے مطابق واقعہ زمینی تکرار کا شاخسانہ ہے پویس مزید تحقیقات کررہی ہے آخری اطلاعات تک واقعہ کا مقدمہ درج نا ہو سکا اور نا ہی گرفتاری عمل میں آسکی۔

متعلقہ عنوان :