مختاراں مائی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی

ہفتہ 5 جولائی 2014 14:43

مختاراں مائی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی

مظفرگڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) مظفرگڑھ میں مختاراں مائی ویلفیئر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مختاراں مائی سے پولیس سکیورٹی واپس لے لی گئی۔ مختاراں مائی کا کہنا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے‘ مخالفین انہیں مارنا چاہتے ہیں۔ پولیس افسران رابطہ کرنے پر فون نہیں اٹھارہے۔

(جاری ہے)

مختاراں مائی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور مخالفین انہیں مارنا چاہتے ہیں۔

ان کی پہلے ہی سکیورٹی ناکافی تھی اور اب وہ سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی ہے لہٰذا ان کی جان کو خطرے کے پیش نظر سکیورٹی واپس کی جائے۔ ڈی پی او رائے ضمیرالحق کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ محکمانہ تبادلوں کی وجہ سے سکیورٹی وقتی طور پر ہٹائی گئی ہو۔ مختاراں مائی کو نئے گارڈز جلد فراہم کردئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :