پشاور میں خواجہ سراؤں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر روزے رکھنا شروع کر دیئے

ہفتہ 5 جولائی 2014 16:46

پشاور میں خواجہ سراؤں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر روزے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔5جولائی 2014ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں خواجہ سراؤں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے پیش نظر روزے رکھنا شروع کر دیئے ہیں جبکہ تعلیم یافتہ خواجہ سراؤں نے باقاعدہ طور پر ختم القرآن بھی تراویح میں شروع کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کے دوران صوبائی دارلحکومت پشاور کے خواجہ سراؤں نے تمام سرگرمیاں معطل کر دی ہیں ۔

(جاری ہے)

گلبہار ، فقیر آباد ، یونیورسٹی ٹاؤن ، کوہاٹ روڈ ، پر خواجہ سراؤں نے بڑے بڑے بورڈ لگا دیئے ہیں کہ رمضان المبارک کے دوران کسی قسم کی کوئی تقریبات منعقد نہیں ہو گی ۔ خواجہ سراؤں کے ذرائع کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بارہ خواجہ سراؤں نے بی اے ، دو خواجہ سراؤں نے ایم اے ، سات خواجہ سراؤں نے ایف اے اور تیس سے زائد خواجہ سراؤں نے میٹرک کے امتحانات پاس کئے ہیں ۔ ان خواجہ سراؤں نے باقاعدہ طور پر لباس بدل کر ختم القرآن بھی مختلف مقامات پر کر رہے ہیں ۔ خواجہ سراؤں کے ذرائع نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے بابر کت مہینے میں وہ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :