خیبرپختونخواحکومت کا سستے آٹے ،گھی کا خصوصی پیکیج اگلے ہفتے شروع کر نے کا فیصلہ
ہفتہ 5 جولائی 2014 18:05
پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء)خیبرپختونخواحکومت نے سستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکیج اگلے ہفتے شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے حکام کو واضح طور پر ہدایت کی ہے کہ بجٹ اعلان کے مطابق صوبے کے غریب ترین طبقوں کیلئے سستا آٹا اور گھی کے پیکج پر کام تیز کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ یہ پروگرام رمضان المبارک میں ہی صوبے کے تمام اضلاع میں بیک وقت اور یکساں طور پر شروع ہو اور پورے مالی سال کے دوران کامیابی سے جاری و ساری رہے تاکہ نہ صرف غریب خاندانوں کو اس فلاحی سکیم کا براہ راست فائدہ ہو اور انصاف کے تقاضے پورے ہوں بلکہ نادار لوگ اس ماہ مبارک کے دوران ہی پیکج سے مستفید ہونا شروع ہوں انہوں نے صوبے میں سستے بازاروں اور اشیاء کی طلب ورسد کی موثر نگرانی کی ہدایت بھی کی وہ اپنے دفتر سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں غرباء کیلئے بجٹ میں اعلان کردہ سستے آٹے اور گھی پیکج کو حتمی شکل دینے سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، چیف سیکرٹری امجد علی خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری خالد پرویز اور محکمہ ہائے خزانہ، منصوبہ بندی وترقیات، خوراک، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر متعلقہ محکموں اور شعبوں کے انتظامی سیکرٹریوں اور حکام نے شرکت کی اور پروگرام کے خدو خال پر روشنی ڈالی اجلاس کو بتایا گیا کہ پیکج پر جلداز جلد عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور سروے کے مطابق صوبے کے غریب ترین خاندانوں کی پہلے سے مرتب شدہ فہرست کو اپنایا جائے گا سکیم کے تحت نادار خاندانوں کو آٹا 10روپے فی کلو اور گھی 40روپے فی کلو کم ریٹ پر دیا جائے گاجس سے خیبر پختونخوا کے 9لاکھ 70ہزار سے زائد غریب ترین لوگ مستفید ہونگے اور صوبائی حکومت اس فلاحی پروگرام پر تقریباً 8ارب روپے سبسڈی دے گی وزیراعلیٰ نے غرباء کو یہ ریلیف جلد از جلد پہنچانے اور اس مقصد کیلئے آسان ترین اور باسہولت طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کیلئے وسائل میں خاطر خواہ اضافہ کرے گی ہم نے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کی بجائے کرپشن کے دروازے بند کئے اور وسائل کا ضیاع روکانیز ترقیاتی فنڈز کا شفاف اور منصفانہ استعمال بھی یقینی بنایا گیا ہے جس کے بہتر نتائج سامنے آنا شروع ہوئے ہیں ہم اس مرتبہ غریب ترین طبقوں کو عارضی ریلیف دے رہے ہیں مگر ہماری کوشش ہے کہ اگلے مالی سال میں پورے صوبے کے عوام کو یکساں ریلیف ملے اور لوگ معاشی اور سماجی طور پر بہتری محسوس کریں اور انکا معیار زندگی بلند ہوپرویز خٹک نے صوبے کے بعض اضلاع میں درپیش مشکلات کے پیش نظر یہ پروگرام ابتدائی طور پر صرف آٹھ اضلاع میں شروع کرنے کی تجویز سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے اور باقی ماندہ اضلاع کے غرباء میں احساس محرومی جنم لے گا جو پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت کو ہر گز منظور نہیں انہوں نے ہدایت کی کہ یہ سکیم ہر صورت میں صوبے کے تمام اضلاع میں بیک وقت شروع کرنے کے بھر پور انتظامات کئے جائیں اجلاس میں یہ سکیم پورے صوبے میں یکساں طورپر شروع کرنے کیلئے طریقہ کار اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے وزیراعلی نے پشاور سمیت تمام شہروں میں سستے بازاروں کے قیام ونگرانی کے نظام کو مربوط بنانے اور صوبے بھر میں ضروری اشیاء کے معیار و نرخوں اور طلب و رسد پر منظم چیک رکھنے کی ہدایت بھی کی۔
مزید مقامی خبریں
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
-
اثریہ بوائز سکول اینڈ کالج جہلم میں سالانہ نتائج وتقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ، جس میں طلباء کو اچھی کارکردگی دکھانے پر انعامات دیئے گئے
-
ایس اینڈ پی گلوبل پاکستان میں خواتین کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کیلئے پر عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.