داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی فوج سے جھڑپ میں شدید زخمی،حالت تشویشناک

ہفتہ 5 جولائی 2014 18:12

داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی عراقی فوج سے جھڑپ میں شدید زخمی،حالت ..

بغداد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 5جولائی 2014ء) انتہا پسند تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی فوج سے جھڑپ کے دوران شدید زخمی ہو کر شام فرار ہو گیا،عراقی میڈیا کے مطابق انبار کے مغربی شہر القائم میں فوج نے مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنا پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

فضائیہ کے تعاون سے کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں انتہا پسند تنظیم کا خود ساختہ خلیفہ ابو بکر البغدادی شدید زخمی ہو گیا۔ عراقی رکن پارلیمنٹ کے مطابق زخموں کی شدت کے باعث البغداد کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابوبکر البغدادی زخمی حالت میں شام فرار ہوگیا ہے۔ اس خبر کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم یہ اطلاع درست ثابت ہوئی تو داعش کے لئے زبردست جھٹکا ثابت ہو گی۔

متعلقہ عنوان :