اعصام الحق کی جوڑی کو ومبلڈن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست کا سامنا
ہفتہ 5 جولائی 2014 23:32
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جولائی۔2014ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کی روسی ساتھی ویرا ڈوشیوینا کو ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں سربین اور آسٹریلوی کھلاڑی پر مشتمل جوڑی نے ہرا دیا۔
(جاری ہے)
لندن میں جاری گرینڈ سلیم ایونٹ کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل مقابلے میں اعصام الحق اور ان کی روسی ساتھی کو سربین کھلاڑی نیناد زیمونجک اور اور ان کی آسٹریلوی ساتھی سمانتھا اور ٹوسر کا سامنا تھا جس میں سربین اور آسٹریلوی کھلاڑی کی جوڑی کامیاب رہی اور اعصام اور ڈوشیوینا کو اسٹریٹ سیٹ میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔
اس سے قبل ویمنز سنگل ایونٹ کے فائنل میں چیک ری پبلک کی پیٹرا ویٹووا نے کینیڈا کی یوگینی بوچارڈ کو 3-6 اور 0-6 سے شکست دے کر ویمنز سنگل کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں اعصام الحق اور ڈوشیوینا نے برطانوی جوڑی کو ہرا کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.