راجن پور: خوشحال خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام

پیر 7 جولائی 2014 11:29

راجن پور: خوشحال خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام

راجن پور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) راجن پور میں ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب دس کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر خوشحال خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ دہشتگردوں نے خوشحال خٹک ایکسپریس کے معصوم مسافروں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔ ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے راجن پور کے علاقے فاضل پور میں ٹریک کے ساتھ دس کلو گرام وزنی بم نصب کیا تاہم ٹریک پٹرولر نے انٹینا دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کو مطلع کر دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔

جی ایم ریلوے انجم پرویز کے مطابق پٹرولر کی حاضر دماغی نے کئی قیمتی جانیں بچالیں بروقت اطلاع کے باعث خوشحال خٹک ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی۔

(جاری ہے)

بم کی اطلاع دینے والے پٹرولر کوانعام بھی دیا جائے گا۔

راجن پور میں ریلوے ٹریک کے ساتھ نصب دس کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا کر خوشحال خٹک ایکسپریس کو نشانہ بنانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔



راجن پور: (دنیا نیوز) دہشتگردوں نے خوشحال خٹک ایکسپریس کے معصوم مسافروں کو بربریت کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی۔ ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنانے کیلئے راجن پور کے علاقے فاضل پور میں ٹریک کے ساتھ دس کلو گرام وزنی بم نصب کیا تاہم ٹریک پٹرولر نے انٹینا دیکھ کر ضلعی انتظامیہ کو مطلع کر دیا بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا جس نے بم ناکارہ بنا دیا۔ جی ایم ریلوے انجم پرویز کے مطابق پٹرولر کی حاضر دماغی نے کئی قیمتی جانیں بچالیں بروقت اطلاع کے باعث خوشحال خٹک ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی۔ بم کی اطلاع دینے والے پٹرولر کوانعام بھی دیا جائے گا۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/227908#sthash.Xcjyx8nP.dpuf