فیصل آباد:ڈاکوؤں نےڈاکٹروں کولوٹا، اسپتالوں میں او پی ڈی بند

پیر 7 جولائی 2014 12:11

فیصل آباد:ڈاکوؤں نےڈاکٹروں کولوٹا، اسپتالوں میں او پی ڈی بند

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء)فیصل آباد میں ڈاکوؤں کا گروہ ڈاکٹروں کے پیچھے پڑ گیا۔ تین دن میں گن پوائنٹ پر تین ڈاکٹروں کو لوٹ لیا گیا ،پولیس نے کچھ نہ کیا تو ڈاکٹروں نےسرکاری اسپتالوں میں او پی ڈی بند کر دیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں اور ڈاکٹروں کے چکر میں ہم مارے گئے۔ فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ایک بار پھر ڈاکٹروں نے او پی ڈی میں کام بند کر دیا ہے، اس مرتبہ ڈاکٹروں کا حکومت سےکوئی جھگڑا نہیں بلکہ ان کا واسطہ پڑا ہےڈاکوؤں کےگروہ سے۔

تین دنوں میں تین ڈاکٹروں کو لوٹا گیا تو جواباً انہوں نے تمام سرکاری اسپتالوں میں غیر معینہ مدت کے لیے او پی ڈی بند کر دی ہیں۔ہنگامی پریس کانفرنس میں جب ڈاکٹروں سے پوچھا گیا کہ ڈاکوؤں کے کئے کی سزا مریضوں کو کیوں دی جارہی ہے ؟تو اُن کے پاس کوئی تسلی بخش جوا ب بھی نہیں تھا۔

(جاری ہے)

سی پی او صاحب نے کہا کہ میں نے تمام سکیورٹی رمضان بازاورں میں لگا دی ہے اس لیے ڈاکٹرں کا سکیورٹی نہیں دے سکتا الیے ہم نے ہڑتال کر دی ہے۔

دوسری طرف درد و تکلیف میں مبتلا اسپتال آنے والے مریضوں کو جب یہ پتہ چلا کہ ڈاکٹروں نے ڈاکوؤں کی وجہ سے ان کے علاج سے ہاتھ کھینچ لیا ہے تو ان کی تکلیف مزید بڑھ گئی۔ ڈاکوؤں نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے تو ہمیں کیوں سزا ہمارا مریض مرا جا رہا ہے۔ مریضو ں نے جا کر سٹرک پر ڈکیٹی کی ہے ڈاکٹر کا کام ہے کہ اپنا کام کرے ڈکیٹی تو پولیس والوں نے ڈھونڈنی ہے مریضوں کا کیا قصور ہے۔ حکومت سے کوئی مسئلہ ہو یا اپنا کوئی مطالبہ منوانا ہو، ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں ہڑتال کو ہتھیار بنا لیا ہے، جس سے کسی اور کو تو نہیں صرف مریضوں کو ہی تکلیف ہوتی ہے ،جس کا احساس نہ حکومت کو ہے،نہ ہی ڈاکٹروں کو۔ مریضوں کاکہنا ہے کہ ہر مسئلے میں انہیں قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے۔