آئی ڈی پیز کی مدد کیلیے پارلیمنٹرینز اورفنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، حمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کرینگے

پیر 7 جولائی 2014 13:42

آئی ڈی پیز کی مدد کیلیے پارلیمنٹرینز اورفنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) آئی ڈی پیز کی مدد کیلیے پارلیمنٹرینز اورفنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔اس موقع پرحمزہ شہباز پارلیمنٹرینز جبکہ فلمسٹارشان فنکاروں کی ٹیم کی قیادت کرینگے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈی جی اسپورٹس پنجاب عثمان انور نے گزشتہ روزمسلم لیگ (ن) کے رہنما عمران گورائیہ سے میچ کے انتظامات کوحتمی شکل دینے کیلیے ملاقات بھی کی۔ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حمزہ شہباز نے پارلیمنٹیرینز کوٹیم میں شمولیت کی دعوت دیدی ہے جبکہ شان نے بھی پاکستان فلم انڈسٹری کی ٹیم میں شامل فنکاروں سے رابطہ کرلیا ہے، میچ کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روزمیں متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :