بھارتی سپریم کورٹ نے اسلامی شرعی کورٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا

پیر 7 جولائی 2014 14:28

بھارتی سپریم کورٹ نے اسلامی شرعی کورٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا

نئی دلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) بھارت کی عدالت عالیہ نے اسلامی شرعی کورٹ کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فتووں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی شرعی کورٹ کے فتووں کی آئینی حیثیت کے حوالے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ آئین میں فتووں کی کوئی قانونی حیثیت حاصل نہیں ہے، کسی بھی مذہب یا عقیدے کو کسی معصوم شخص کے حقوق پر اثر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ بلاشبہ فتوے کو اسلام میں اہمیت حاصل ہے لیکن اسے کسی انسان کے بنیادی حقوق پر اثر انداز ہونے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

بھارتی عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا تھا کہ اسلام سمیت کوئی بھی مذہب کسی معصوم شخص کو سزا دینے کی اجازت نہیں دیتا اور بھارتی شریعت کورٹ ’دارالقضا‘ کسی بھی شخص کو اس کی غیر موجودگی سزا نہیں سنا سکتی۔

متعلقہ عنوان :