ضرب عضب کے3 ہفتے ،سینکڑوں دہشت گرد ہلاک، پاک فوج کی عملداری
پیر 7 جولائی 2014 14:39
میران شاہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہاہے۔ تین ہفتوں سے جاری کارروائیوں میں چار سو کے قریب دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے درجنوں ٹھکانے تباہ کیے جاچکے ہیں۔ دوسری جانب ساڑھے سات لاکھ افراد کی نقل مکانی کے بعدعلاقے سے آبادی کا انخلا تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ شمالی وزیرستان میں موجود ملکی اور غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جسے ضرب عضب کا نام دیا گیا۔
15 جون کوباقاعدہ طور پر شروع ہوئی جبکہ اس سے ایک روز پہلے ٹارگٹڈ کارروائی میں بھی درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ ابتدائی دنوں میں علاقے میں کرفیو لگاکر مخصوص اہداف پر محض فضائی کارروائیاں کی گئیں۔ جس میں ساڑھے تین سو سے زائد دہشت گردوں کا صفایا ہوا۔(جاری ہے)
علاقے سے آبادی کے انخلا کے بعد 30 جون سے میران شاہ میں زمینی کارروائی شروع ہوئی تو فورسز کو اہم کامیابیاں ملیں۔
دہشت گردوں کیتربیتی مراکز اور بم بنانے کی دو فیکٹریاں پکڑی گئیں جہاں سے بارودی مواد اور دو سو کے قریب سلینڈر ملے جنہیں سڑکوں پر نصب کرکے فورسز کو نشانہ بنانا تھا۔ بارودی سرنگوں اور دھماکا خیزمواد کے باعث فورسز نے آہستہ آہستہ پیش قدمی کی اور میران شاہ سمیت ملحقہ علاقوں کو کلیر کرتے آگے بڑھتے گئے۔ فورسز شمالی وزیرستان کے صدر مقام کا تقریبا ً چالیس فی صد سے زائد علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کرچکی ہیں۔ ضرب عضب میں اب تک چار سو کے قریب دہشت گردوں کا خاتمہ کیا جاچکا ہے ، جبکہ اس کارروائی میں بیس کے قریب جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا ہے۔ دوسری جانب ایجنسی سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین کی تعداد ساڑھے سات لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔ جو پناہ کی تلاش میں خیبرپختونخوا کے شہروں سمیت ملک کے مختلف شہروں کا رخ کررہے ہیں۔ نقل مکانی کرنے والوں کوفوج وفاقی اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تاہم ان کی کثیر تعداد کی وجہ سے بہت سی مشکلات کا بھی سامنا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.