الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل اور ایک کی بحال کردی

پیر 7 جولائی 2014 14:53

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل اور ایک ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب سیٹھی کی اسمبلی رکنیت معطل جبکہ طارق باجوہ کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی یعقوب سیٹھی کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے یعقوب سیٹھی کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 175 قصور سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن یعقوب سیٹھی کو دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر الیکشن ٹریبونل نے ان کی کامیابی کالعدم قرار دی تھی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے جعلی ڈگری کے الزام میں معطل ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے ہی رکن طارق باجوہ کی رکنیت سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بحال کردی جو پی پی 170 ننکانہ صاحب سے کامیاب ہوئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں اسمبلی ممبران کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔