نئے چیف جسٹس کی سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی سے ملاقات

پیر 7 جولائی 2014 16:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء) نئے چیف جسٹس، جسٹس ناصر الملک نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس، جسٹس تصدق جیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی، چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنے پیش رو کے گھر جا کر نئی روایت قائم کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس ناصر الملک نے سبکدوش چیف جسٹس جسٹس تصدق جیلانی کے گھر جا کر انہیں الوداع کہا۔ جسٹس ناصرالملک اور جسٹس تصدق جیلانی کے درمیان ملاقات میں عدلیہ سے متعلق مختلف معاملات پر غور ہوا، ملاقات میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ذرائع کے مطابق سبکدوش چیف جسٹس تصدق جیلانی، چیف جسٹس ہاوٴس سے ججز کالونی کے ایک گھرمیں منتقل ہو گئے ہیں، جسٹس ناصر الملک ایک دو روز میں چیف جسٹس ہاوٴس منتقل ہوجائیں گے