نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کی طالبات نے 100فیصد کامیابی کی روایت برقرار رکھی

پیر 7 جولائی 2014 17:47

نرسنگ سکول جنرل ہسپتال کی طالبات نے 100فیصد کامیابی کی روایت برقرار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7جولائی 2014ء )نرسنگ سکول لاہور جنرل ہسپتال میں زیر تعلیم طالبات نے ادارہ کی روایت برقرار رکھی اور امسال بھی 100فیصد نتائج حاصل کرکے اساتذہ کی شب و روز کی محنت کو چار چاند لگادیئے۔

(جاری ہے)

سکول کی فورتھ ایئر طالبہ زینف اسلم نے نہ صرف پنجاب نرسنگ بورڈ کے سالانہ امتحانات میں آئنر حاصل کیا بلکہ سکول میں پہلی پوزیشن جیتی جبکہ ربیعہ مقصود (سیکنڈ) اور شاہین منور تیسری پوزیشن پر رہیں۔

پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے تینوں پوزیشن ہولڈر طالبات کیلئے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے اور نرسنگ سکول ایل جی ایچ کی پرنسپل رئیسہ اشتیاق اور اساتذہ کی صلاحیتوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ اسی طرح محنت و لگن سے تدریسی عمل جاری رکھیں گی۔