وفاقی حکومت کا عوام کیلئے ایک اور تحفہ ،اسلام آباد لاہور موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑھا دیا گیا

پیر 7 جولائی 2014 21:09

وفاقی حکومت کا عوام کیلئے ایک اور تحفہ ،اسلام آباد لاہور موٹروے پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت کاعید پر عوام کے لئے ایک اور تحفہ ،اسلام آباد لاہور موٹروے پر ٹول ٹیکس میں بڑھا دیا گیا۔ون وے ٹول ٹیکس میں 110روپے سے 150رورپے تک جبکہ ٹو وے ٹول ٹیکس میں 300ر وپے تک اضافہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے آٹے ، گھی، بجلی ، چینی اور روزمرہ کی اشیائے خورد و نوش و اشیائے ضروریہ کی نرخوں میں بے تحاشا اضافہ کرنے کے بعد عوام کے لئے سفری سہولیات پر بھی ٹیکس بڑھا دیا ہے۔اس ضمن میں نیشنل ہائی وزیر اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے ٹول ٹیکس میں اضافہ کیا گیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ روز ( سات جولائی ) سے ہور رہا ہے اور ون وے سفر پر 150روپے جبکہ دو طرفہ سفر پر300روپے تک اضافہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :