Live Updates

معدنیات پر توجہ دے کر زرمبادلہ کے ذخائر ہو بڑھانا ہوگا،عمران خان،کسی بھی علاقے کی معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم مقامی آبادی پر خرچ کرکے لوگوں کو معیار زندگی بلند کرنا ہوگا، خیبرپختونخواہ کی جانب سے معدنی پالیسی کے اجراء پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ کوئی صوبہ معدنی پالیسی کی بنیاد رکھ رہا ہے ،خیبرپختوخواہ کی معدنی پالیسی بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب ، عمران خان کی قیادت میں صوبے میں تیز تر ترقی کا عمل جاری ہے، ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ‘ شفاف احتساب اور کرپشن سے پاک نظام کے ذریعے صوبے میں معاشی انقلاب لائیں گے ،پرویز خٹک

پیر 7 جولائی 2014 21:34

معدنیات پر توجہ دے کر زرمبادلہ کے ذخائر ہو بڑھانا ہوگا،عمران خان،کسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جولائی۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معدنیات پر توجہ دے کر زرمبادلہ کے ذخائر ہو بڑھانا ہوگا اور کسی بھی علاقے کی معدنیات سے حاصل ہونے والی رقم مقامی آبادی پر خرچ کرکے لوگوں کو معیار زندگی بلند کرنا ہوگا۔ خیبرپختونخواہ کی جانب سے معدنی پالیسی کے اجراء پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے کہ کوئی صوبہ معدنی پالیسی کی بنیاد رکھ رہا ہے جبکہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں صوبے میں تیز تر ترقی کا عمل جاری ہے ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ‘ شفاف احتساب اور کرپشن سے پاک نظام کے ذریعے صوبے میں معاشی انقلاب لائیں گے وہ اسلام آباد میں صوبہ خیبرپختوخواہ کی معدنی پالیسی بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خیبرپختوخواہ کے صوبائی وزراء اور پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کے اہم رہنماء بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ معدنی پالیسی کے اجراء پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔ ماضی میں کسی بھی صوبے نے اس قسم کی پالیسی نہیں بنائی۔ معدنی وسائل کو بروئے کار لا کر معاشی خوشحالی کی منزل کی حاصل کیا جاسکتا ہے پاکستان افراد ی اور معدنی وسائل پر توجہ نہیں دے رہا ان کا کہنا تھا کہ معدنی وسائل کے ساتھ ساتھ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کو بھی ترجیح دینی ہوگی صوبائی حکومت نے اپنے بجٹ میں بیواؤں معذوروں اور غریبوں اور یتیموں کیلئے خصوصی فنڈز رکھے ہیں جبکہ خیبرپختونخواہ حکومت تعلیم اور صحت پر باقی تمام صوبوں کی نسبت سب سے زیادہ خرچ کررہا ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ صوبہ خیبرپتونخواہ معدنی وسائل سے مالا مال ہے جہاں صوبائی حکومت ان وسائل کو نہ صرف بروئے کار لائے گی بلکہ اس سے حاصل ہونے والے سرمائے میں سے ایک خطیر رقم مقامی آبادی پر خرچ کی جائے گی تاکہ عام لوگوں کو معیار زندگی بلند کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان پورے ملک میں معدنی وسائل میں سب سے آگے ہے مگر افسوس کا امر یہ ہے کہ بلوچستان کے معدنی وسائل سے حاصل ہونے والے سرمائے میں سے مقامی آبادی پر خرچ نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ لوگ کان کنی اور حکومت پالیسیوں کے مخالف ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم صوبہ خیبرپختونخواہ میں سنگ مرمر کی صنعت میں اٹلی سے استعفادہ حاصل کریں گے اور یہاں کے سنگ مرمر کو عالمی معیار کا بنا کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں برآمد کریں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے صوبے کی معدنی پالیسی کے حوالے سے بریفنگ دی اور اپنے خطاب میں کہاکہ خیبرپختونخواہ عمران خان کی لیڈر شپ میں تیز تر ترقی کی راہ پر گامزن ہے قدرتی وسائل کو بروئے لاجا رہا ہے شفاف احتساب اور کرپشن سے پاک گورننس ‘ مساوات ‘ شفافیت اور سیاسی اثر رسوخ سے پاک نظام بنایا جارہا ہے تاکہ ہر شہری کو مساوی سہولیات و مواقع فراہم کئے جاسکیں انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم اور صحت پر ہم خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور معدنیات سے حاصل ہونے والے سرمائے کے ذریعے غربت میں کمی لائی جائے گی۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں آئندہ پانچ برسوں میں اربوں نئے درخت لگائے جائیں گے اور نیشنل پارک کی تعداد تین سے بڑھا کر چھ کی جائے گی اور ماحول پر کسی صورت بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ماحول کو پاک بنانے کیلئے ٹمبر مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے ٹمبر مافیا پاکستان کا سب سے مضبوط ترین مافیا ہے جو اربوں کے درخت کاٹ کر کھا جاتا ہے۔ اس لئے صوبے میں درختوں کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور آئندہ چند روز میں ٹمبر مافیا کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات