ٹنڈو الہ یار، جمعہ کی نماز کی تقاریر پر اہلسنت علماء کرام کے خلاف مقدما ت کے اندارج سے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے،محمد سکندر شاہ

بدھ 9 جولائی 2014 18:59

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ ٹنڈوالہیار میں جمعہ کی نماز کی تقاریر پر اہلسنت علماء کرام کے خلاف مقدما ت کے اندارج سے ضلع کے عوام میں مایوسی پھیل گئی ہے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں رکشوں اور دیگر گاڑیوں میں تیز آواز میں گانے بجائے جارہے ہیں جبکہ مساجد میں اسپیکر بند کرائے جارہے ہیں جس کی وجہ سے اشتعال پھیل رہا ہے انتظامیہ ہوش کے ناخن لے عید کے بعد ہندؤں کا میلہ آئے گا جس میں ناچ گانے اور فحاشی ہو گی انتظامیہ اس پر بھی پابندی عائد کرے گی اگر میلے پر پابندی نہیں ہوسکتی تو مساجد پر بھی پابندی قبول نہیں کریں گے اعلیٰ حکام ٹنڈوالہیار کی ضلعی انتظامیہ کے روئیے کا نوٹس لے انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی صورتحال دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے شہریوں کی خدمت کا جذبہ لے کر میدان میں نکلے ہیں آج ٹنڈوالہیار میں علامہ اورنگزیب فاروقی الحق ویلفئیر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے ہسپتال میں جدید سہولیات کے ساتھ غرباء و مساکین کا مفت علاج کیا جائے گا الحق ویلفئیر ہسپتال اپنی مثال آپ ہوگا عوام اس کی تعمیر میں تعاون کریں اپنے عملی کردار سے مفلس لوگوں کی مشکلات کم کریں گے اس موقع پرمفتی عارف نقشبندی ،حاجی کریم بخش بلوچ ، حاجی ذیشان قائم خانی،سید ابراہیم شاہ ،کلیم اللہ قائم خانی ، ڈاکٹر محمد اقبال،مولانا اصغر تھیبو ،مولانا کاشف حنفی ،مولانا عمیر انور ،مفتی کریم اللہ انقلابی ،مولانا عمران فتح ،مولانا عبدالرحمٰن چاند و دیگربھی موجود تھے۔