احمد ندیم قاسمی کی آٹھویں برسی

جمعرات 10 جولائی 2014 12:33

احمد ندیم قاسمی کی آٹھویں برسی

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء)آج احمد ندیم قاسمی کی آٹھویں برسی ہے ۔قاسمی صاحب اردو ادب کا ایک دمکتا ہوا ستارہ ہیں ، انہیں نظم اورنثر دونوں اصناف پر کمال کا عبورحاصل تھا ، احمد ندیم قاسمی نے اپنی وراثت میں 50 سے زائد کتابیں چھوڑی ہیں ۔

(جاری ہے)

احمد ندیم قاسمی ، اس صاحب طرز ادیب اورشاعر نے جوبھی لکھا برحق لکھا۔وہ ایک ایسے انقلاب کے خواہاں تھے ، جو انسان کو خود اپنی تقدیر کا مالک بنا سکے۔قاسمی صاحب عظمت انسان کے معترف تھے۔