امریکی ریاست ٹیکساس میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ،6 افراد ہلاک ،ر 1 زخمی

جمعرات 10 جولائی 2014 13:29

امریکی ریاست ٹیکساس میں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ،6 افراد ہلاک ،ر 1 زخمی

ہیوسٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے قریب فائرنگ سے 6 افرادہلاک اور 1 زخمی ہوگیا، آدھے گھنٹے تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزم کو گھیر کر گرفتار کرلیا۔تاہم امریکی شہرہیوسٹن کی ہیرس کاونٹی میں ایک نامعلوم قاتل نے پولیس کوتگنی کا ناچ نچادیا۔ گھریلو تنازعے پر اپنے ہی 6عزیزوں کو قتل اور ایک کوزخمی کرنے کے بعد یہ ہیرس کاونٹی کی سڑکوں پر آگے آگے دوڑتا رہا اور پولیس کی درجنوں گاڑیاں اس کا پیچھا کرتی رہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک عورت اور ایک بچی کے سرمیں گولیاں لگی تھیں جن کو زخمی حالت میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم لڑکی راستے میں ہی دم توڑ گئی۔زخمی عورت نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کا رشتے دار ہے اور خاندان کے مزید افراد کوہلاک کرنے کیلئے نکلا تھا۔مقامی میڈیا میں جاری تصاویر کے مطابق آدھے گھنٹے تک پیچھا کرنے کے بعد پولیس نے نامعلوم ملزم کو واردات کی جگہ سے تقریبا 3میل دورایک مقام پر گھیر لیا۔ پولیس کی دو بھاری بھرکم گاڑیاں ملزم کی گاڑی کے آگے اور پیچھے اس طرح کھڑی ہوگئیں کہ فرار کے راستے ختم ہوگئے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :