خواتین کی عید تیاریاں جاری، جدید و قدیم طرز کے زیورات میں دلچسپی

جمعرات 10 جولائی 2014 14:35

خواتین کی عید تیاریاں جاری، جدید و قدیم طرز کے زیورات میں دلچسپی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) میٹھی عید پر خواتین جاذب نظر دکھنے کیلئے ملبوسات اور زیورات پر بھی خصوصی توجہ دیتی ہیں۔ جدید اور قدیم زیورات کی بھرمار، ایک سے بڑھ کر ایک شاہکار، جیولری کی دلدادہ خواتین منفرد ڈیزائن دیکھ کر ہو گئیں بے قرار۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں عیدالفطر کی مناسبت سے جیولری کی نمائش لگی تو خواتین کی دلچسپی دیدنی تھی، کہتی ہیں اب عید ہوگی مزیدار۔

مغلیہ طرز کے رنگا رنگ نگینوں والے پولکی اور کندن کے زیورات قدیم سہی، مگر آج کل فیشن میں پوری طرح اِن ہیں۔ ہو بہو سونے جیسے، قیمتی پتھروں سے جڑے، گولڈ پلیٹڈ زیورات خواتین کو خوب بھائے، کہتی ہیں نمائش نے عید شاپنگ آسان بنا دی۔

متعلقہ عنوان :