ثانیہ مرزا اور کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی شادی کو چار سال ہوگئے

جمعرات 10 جولائی 2014 14:54

ثانیہ مرزا اور کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی شادی کو چار سال ہوگئے

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10جولائی 2014ء) معروف ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا اور کرکٹ اسٹار شعیب ملک کی شادی کو چار سال ہوگئے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس جوڑے کی ایک نئی تصویر کو خوب داد مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے اپنے ٹوئیٹرپروفائل پراس تصویر کو ”پروپوزل ا آفٹر پروپوزل“ کا نام دیا ہے۔ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک کس طرح گھٹنوں کے بل کھڑے ہوکر ثانیہ کو پھول پیش کررہے ہیں، کھیلوں کی دنیا کا یہ معروف جوڑاان دنوں انگلینڈ میں ہے جہاں شعیب ملک ٹی ٹوینٹی سیریزکھیل رہے ہیں اور ثانیہ ٹینس میں اپنی کریئر بیسٹ رینکنگ کا جشن منا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :